روہت شرما نے بابراعظم کے ایک اور ریکارڈ پر قبضہ جمالیا

روہت شرما نے بابراعظم کے ایک اور ریکارڈ پر قبضہ جمالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گیانا(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں بابراعظم کے ایک اور ریکارڈ پر قبضہ جمالیا۔ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بابراعظم سے ایک اور اعزاز چھین لیا، وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان 49 جیت کے ساتھ کامیاب ترین کیپٹن بن گئے۔روہت شرما نے مسلسل جیت کے تسلسل کو بھی 11 میچز تک بڑھادیا ہے۔