جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا تخت بھائی کا مختصر دورہ
تخت بھائی (نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا جمعہ کے روز مختصر دورہ تخت بھائی، ممتاز روحانی پیشوا جمعیت علمائے اسلام خیبر پختون خواہ کے سابق سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا عبدالرحمن عرف تھانہ بابا جی رح کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ آمد اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا مرحوم کی بلند درجات،مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی،اور ان کی دینی،مذہبی،روحانی اور علاقے کے لئے تاریخ ساز خدمات سر انجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کی گئی، اس موقع پر جمعیت کے مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش، صوبائی جائنٹ سیکرٹری حاجی دانشمند،مرکزی سپریم کونسل کے رکن الحاج دوست محمد درویش، ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،جمعیت طلباء اسلام pk60 کے صدر مولانا یاسین عزیزی،معروف سکالر علامہ محمد صدیق، اور پارٹی کی دیگر کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر قائد جمعیت قائد مولانا فضل الرحمن نے تھانہ باباجی مرحوم کا پھوتا اور ان کے جانشین مولانا عطاء اللہ حقانی کی اپنے ہاتھوں سے دستار بندی کر کے ان کا جانشین مقرر کیا وہ بعد میں تحصیل تخت بھائی کے صدر اور جے یو آئی کے مرکزی سپریم کونسل کے رکن الحاج دوست محمد درویش کی چچا الحاج پیر نور محمد مرحوم کی وفات فاتحہ خوانی کی اور کچھ دیر قیام کیا