کاشتکار لہسن کی فصل کو بیماریوں سے بچائیں، ماہرین
قصور(این این آئی) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے فوری طورپرتین سے چار مرتبہ گوڈی اورجڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچا کے لئے حفاظتی اقدامات کریں خاص کرجھلساکی بیماری کے بارے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔
کہا کہ پتوں کے جھلساکی بیماری کے لہسن کی فصل پر حملہ آور ہونے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں جبکہ جوں جوں حملہ شدت اختیارکرتاہے۔
۔ تمام پتے خشک ہوکر چڑمڑ ہوجاتے ہیں اور اس طرح لہسن کی گھٹیوں کا سائز چھوٹا رہ جاتاہے اور فصل کو شدید نقصان کاسامناکرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ا س بیماری کی علامت اگرچہ کورے کے نقصان سے ملتی جلتی ہے۔