وقف ترمیمی بل کیخلاف بھارت میں مسلمانوں کا احتجاج ،مودی ہمارے سینے پر گولی چلا رہے ہیں : اسد الدین اویسی

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وقف ترمیمی بل کیخلاف بھارت بھر میں مسلمانوں کا شدیداحتجاج جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف بھارت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا ءبورڈ کی اپیل پر جمعۃ الوداع کو ملک گیر احتجاج کیا گیا،نمازیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز جمعہ ادا کی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وقف بل کے ذریعے نریندر مودی ہمارے سینے پر گولی چلارہے ہیں۔ جب ہندوؤں اور سکھوں کے بورڈ کے رکن صرف ہندو اور سکھ بن سکتے ہیں، تو ہم مسلم پرسنل لا بورڈ میں غیر مسلموں کو کیسے رکن بنادیں؟
"جنگ " کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے مسلمانوں کے ساتھ افطار ڈنر میں شرکت کی، نماز مغرب کی ادائیگی میں پہلی صف میں کھڑے ہوئے، انہوں نے وقف جائیدادوں کی حفاظت کا وعدہ بھی کیا۔