نوازشریف کی بطور صدر مسلم لیگ (ن) کے عہدے پر بحالی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی 

نوازشریف کی بطور صدر مسلم لیگ (ن) کے عہدے پر بحالی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست ...
نوازشریف کی بطور صدر مسلم لیگ (ن) کے عہدے پر بحالی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوازشریف کی بطور صدر مسلم لیگ( ن) کے عہدے پر بحالی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ 2017 میں نوازشریف کو قومی اسمبلی سے نا اہل قرار دیا گیا ہے ، 2018 میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا ،عدالت نوازشریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم دے ۔لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نوازشریف کو بطور صدر بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ۔

مزید :

قومی -