سکواش کے میدان سے اچھی خبر،عاصم خان نے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

سکواش کے میدان سے اچھی خبر،عاصم خان نے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ورجینیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکواش کے میدان سے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے ٹاپ سکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے امریکا میں ہونے والی شارلٹس ول اوپن سکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو شکست دی، 65 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں عاصم نے ایک کے مقابلے میں 3 گیمز سے فتح سمیٹی۔پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا لیکن اس کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے 3 گیمز 12-10، 5-11 اور 6-11 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 شارلٹس ول اوپن چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 28،750 ڈالرز تھی اور یہ پی ایس اے ورلڈ ٹور کوپر ایونٹ تھا۔اس فتح کے ساتھ عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے، جو ان کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ فتح عاصم خان کے کیریئر کے لیے سنگ میل ہے۔

مزید :

کھیل -