دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی جاری، ناسور کا خاتمہ کر کے رہیں گے: شہباز شریف

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی جاری، ناسور کا خاتمہ کر کے ...
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی جاری، ناسور کا خاتمہ کر کے رہیں گے: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 18 کروڑ پاکستانیوں کے اتحاد کی قوت سے دہشت گردی کے ناسور کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوران شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم نے بے مثال اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔