پاک افغان سرحد مرحلہ وار کھولنے،کابل میں پھنسے شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہ

    پاک افغان سرحد مرحلہ وار کھولنے،کابل میں پھنسے شہریوں کو واپس لانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے افغان سرحد مرحلہ وار کھولنے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا،پاکستان سے بیر ون ملک پروازوں پر کوئی پابندی نہیں،ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں، بدھ کووزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان کیساتھ طورخم اور چمن با ر ڈر مرحلہ وار کھول رہے ہیں۔ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لارہے ہیں،معید یوسف نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے سفارتخانوں سے رابطہ کریں، جو بھی باہر سے ملک میں آئے گا اسے 24 گھنٹے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔وزیراعظم کے معاو ن خصوصی نے یہ بھی کہا پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں، جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 327 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1 اعشاریہ 2 فیصد ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 827 ہے، مہلک وائرس پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اجلاس ہورہے ہیں۔
پاک افغان سر

مزید :

صفحہ اول -