شہباز شریف سے لیگی ایم پی اے رانا سلیم کی ملاقات
ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی خانیوال سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد سلیم اور وفد کے دیگر افراد کے ساتھ ملاقات کی صدر شہباز شریف نے نومنتخب رکن رانا سلیم اور چوہدری افتخار نذیر سمیت دیگر پارٹی اراکین کو جنوبی پنجاب میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور چوہدری افتخار نذیر ایم این اے اور حاجی عطا الرحمن ممبر صوبائی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمپین بھر پور انداز میں چلانے پر تعریف کی. صدر مسلم لیگ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
ن میاں شہباز شریف سے ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، صوبائی سیکرٹری جنرل اویس خان لغاری، ڈویژنل صدر عبدالرحمن خان کانجو. ملک احمد خان. چوہدری افتخار نزیر، عرفان خان ڈاہا، محمد خان ڈاہا، خالد وارن اور چوہدری فضل بھی موجود تھے۔
ملاقات