بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے فلم کے سیٹ سے لباس چوری کرنے کا اعتراف کرلیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم کے سیٹ سے لباس چوری کر کے لے گئی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ثانیہ نے ایک دلچسپ واقعہ اس طرح بتایا کہ انہیں ساڑھیاں بے حد پسند ہیں اور انہوں نے اس کیلئے اپنی الماری کو بھی بھر رکھا ہے، فلم مینا کشی سنداریشور میں انہیں کاٹن اور سلک کی ساڑھیاں پہننی تھیں ۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ جب فلم کی شوٹنگ اختتام پذیر ہوئی تو وہ سیٹ پر موجود ساڑھیوں میں سے کچھ چوری کر کے لے گئیں۔ ثانیہ نے ساڑھی کو چوری کرنے پر نیٹ فلیکس سے معافی بھی مانگی۔
View this post on Instagram