گھوسٹ ہنٹرز نے شیطانی آواز ویڈیو پر ریکارڈ کرلی، کیا ریکارڈنگ ہوئی؟ جان کر روح کانپ اٹھے

گھوسٹ ہنٹرز نے شیطانی آواز ویڈیو پر ریکارڈ کرلی، کیا ریکارڈنگ ہوئی؟ جان کر ...
گھوسٹ ہنٹرز نے شیطانی آواز ویڈیو پر ریکارڈ کرلی، کیا ریکارڈنگ ہوئی؟ جان کر روح کانپ اٹھے
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  دو گھوسٹ ہنٹرز (بھوتوں کے شکاریوں)  نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک خوفناک قبرستان میں فلم بندی کے دوران ایک شیطانی آواز سنی، جو ان کی ویڈیو میں ریکارڈ بھی ہوگئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق مارکیوس ایچ کے  اور ان کے دوست مارک ڈین سکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈز میں واقع سٹرائے کے ایک قبرستان میں فلم بندی کر رہے تھے۔ یہ قبرستان مشہور ہے کیونکہ یہاں 17ویں صدی کے دوران مکیلن خاندان کو  جادوگر قرار دے کر ان پر ظلم کیا گیا تھا۔ فلم بندی کے دوران دونوں نے روحوں سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں پہچانتے ہیں؟ اس پر ویڈیو میں ایک بھاری اور گہری آواز سنائی دی، جو "تم" (you) کہتی محسوس ہوئی۔ مارکیوس نے کہا "ہم حیران رہ گئے۔ یہ آواز خوفناک تھی اور ایسا لگا جیسے قبر کی سمت سے ہماری طرف آ رہی ہو۔"

ان کے مطابق، فلم بندی کے دوران "ڈاؤزنگ راڈ" تیزی سے گھومنے لگی۔ایک مخصوص جگہ پر درجہ حرارت اچانک 3 ڈگری اوپر نیچے ہو رہا تھا۔مارکیوس نے بتایا کہ آواز کو انہوں نے مقام پر موجودگی کے وقت نہیں سنا لیکن ویڈیو دیکھنے کے دوران اسے  واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔ مارکیوس اور مارک ڈین اپنے پوڈکاسٹ "ایکسٹریم گھوسٹ ہنٹرز" میں ہر دو ہفتے میں مختلف پراسرار مقامات کا احوال بیان کرتے ہیں۔ وہ جدید آلات کے بجائے بنیادی اوزار استعمال کرتے ہیں جیسے ڈاؤزنگ راڈ، کمپاس اور تھرما میٹر۔ان کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اکثر غلط فہمی پیدا کر سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -