الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کا کیس، فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیاگیا

الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کا کیس، فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر ...
الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کا کیس، فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کا کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر فوادچودھری کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالتی حکم کے بعد فواد چودھری کو بغیر کپڑا ڈالے عدالت پہنچایاگیا،عدالت نے فوادچودھری کی ہتھکڑی کھولنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے سماعت کی ،فوادچودھری کے وکیل بابراعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے کہا کہ بتایا گیاہے کہ ساڑھے 11 بجے دبئی کے حکمران آ رہے ہیں ، پولیس کے مطابق سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عدالت پیش نہیں کیاگیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہاکہ شاید رات کوفوادچودھری کا میڈیکل ہوگیا ہے،ابھی میڈیکل رپورٹ آئی نہیں، رپورٹ بھی آجاتی ہے، عدالت نے نائب کورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کب پیش کرے گی؟ ابھی پتہ کرکے بتائیں۔
پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ فوادچودھری کو دوپہر3 بجے اسلام آباد کچہری پیش کیا جائے گا۔