کیا سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم واقعی انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہے ہیں؟ آخر کار پتا چل گیا

کیا سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم واقعی انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہے ہیں؟ آخر ...
کیا سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم واقعی انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہے ہیں؟ آخر کار پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کا ماننا ہے کہ فلم اور اداکاری سیف علی خان کے خاندان کے خون میں شامل ہے۔کرن جوہر نے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کی ہے۔بھارتی ہدایت کار نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کی اس حوالے سے کی گئی پوسٹ پر اداکارہ بپاشا باسو اور دیگر مداحوں نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان ہدایت کار کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بطور معاون ہدایت کار کام کر چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -