'8 ماہ کی تنخواہ لیں اورگھر جائیں'، ٹرمپ کی سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز آفر

'8 ماہ کی تنخواہ لیں اورگھر جائیں'، ٹرمپ کی سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز آفر
'8 ماہ کی تنخواہ لیں اورگھر جائیں'، ٹرمپ کی سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز آفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ دینے کی آفر کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑے کے بدلے گھر بیٹھے 8 ماہ کی تنخواہ دینے کی آفر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ رضاکارانہ استعفے کے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ کی آفر 6 فروری تک ہے، جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفی (Resign)  لکھ کر بھیج دیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد وفاقی ملازمین حکومت کی آفر کو قبول کرسکتے ہیں جو تقریبا 2 لاکھ ملازمین بنتے ہیں جس سے حکومت کو تقریبا 100 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔