گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا خاتون کی جان لے گیا

گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا خاتون کی جان لے گیا
 گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا خاتون کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پارک کرنے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں ایک خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

جیو نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے عرفات ٹاؤن میں فرحان نامی شخص نے ایک گھر کے باہر گاڑی پارک کر دی جس پر گھر کی مالک خاتون نے اعتراض کیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کے اعتراض کرنے پر فرحان اور اس کے ساتھیوں نے خاتون کو دھکا دیا جس کے نتیجے میں خاتون زمین پر گری اور بےہوش ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔