جشن آزادی میراتھن ریس 11اگست کو منعقد ہوگی

جشن آزادی میراتھن ریس 11اگست کو منعقد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے ونرکھلاڑیوں کیلئے30لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان کردیا گیا،، جشن آزادی میراتھن ریس 11اگست بروز اتوار کو صبح 7بجے لبرٹی چوک سے شروع ہوگی،فیملی فن ریس کا انعقاد بھی لبرٹی چوک سے کیا جائے گا،پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس پروگرام ہوں گے۔

  

، جشن آزادی کے پروگرامز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات اورویژن کے مطابق بھرپور انداز میں منایا جائے گا اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ امید کی جارہی ہے کہ میرا تھن میں کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔