اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے انسانی حقوق کے مشیر الشیخ ڈاکٹر عیادہ بن رمیح کا چیئرمین خدام الحرمین حافظ شفیق کاشف کے اعزاز میں عشائیہ ، اہم شخصیات کی شرکت

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے انسانی حقوق کے مشیر الشیخ ڈاکٹر عیادہ بن رمیح ...
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے انسانی حقوق کے مشیر الشیخ ڈاکٹر عیادہ بن رمیح کا چیئرمین خدام الحرمین حافظ شفیق کاشف کے اعزاز میں عشائیہ ، اہم شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے انسانی حقوق کے مشیر ممتاز علمی شخصیت الشیخ ڈاکٹر عیادہ بن رمیح نے مدینہ منورہ میں اپنی رہائش گاہ پر چیئرمین خدام الحرمین حافظ شفیق کاشف کے اعزاز میں عشائیہ دیا . عشائیے میں حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان کے چشم و چراغ ابو عبد القادر محمد عمر جیلانی نے خصوصی طور  پرشرکت کی، ترکی سوڈان، بنگلہ دیش،مصر اور شام سے آئے ہوئے مہمانان گرامی بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کی عقیدتوں کا محور و مرکز ہے مختلف ممالک کی ممتاز علمی ادبی و کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقات باعث شرف و اعزاز ہے ۔حافظ شفیق کاشف نے ابو عبد القادر محمد عمر جیلانی اور ڈاکٹر عیادہ بن رمیح کو دسمبر میں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ الشیخ ابو عبد القادر محمد عمر جیلانی نے پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔

 ڈاکٹر عیادہ بن رمیح نے حافظ شفیق کاشف اور دیگر رہنماؤں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اجتماعیت کا درس دیتا ہے مظلوم مسلمان بھائیوں کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔