بے نظیر بھٹو کی برسی پر جمع کردہ جیالوں کا خون نوابشاہ کی’ زمینوں‘ کو دے دیا گیا

بے نظیر بھٹو کی برسی پر جمع کردہ جیالوں کا خون نوابشاہ کی’ زمینوں‘ کو دے ...
بے نظیر بھٹو کی برسی پر جمع کردہ جیالوں کا خون نوابشاہ کی’ زمینوں‘ کو دے دیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نوابشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے جیالوں کی محبت کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ان کی محبت کے ساتھ ہونے والا برا سلوک یقینا قابل تنقید ہے۔سندھ میں پی پی کی حکومت تھر کو پانی مہیا کرنے میں ناکام رہی لیکن نوابشاہ کے اجاڑ علاقوں میں جڑی بوٹیوں کو انسانی خون سے ’سیراب ‘کردیا۔

فیس بک پر منظر عام پر آنے والی تصاویر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر جیالوں کی جانب سے عطیہ کی گئی سینکڑوںخون کی بوتلوں کو تھیلوں میں بھر بھر کر ویرانوں میں پھینکوا دیا گیا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اک شخص تھیلوں میں سے خون کی بوتلیں نکال کر زمین میں گرا رہا ہے۔خون کی بوتلوں پر پیپلز پارٹی کی سابق سربراہ و سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی تصاویر بھی نمایاں ہیں۔

فیس بک پرپوسٹ کردہ تصاویر پر لوگوں کی بڑی تعداد میں لوگوں نے تبصرہ کیا ۔

مزید : بنظرآباد