جولائی میں پاکستانی ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کا شیڈول تیارکرلیاگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جولائی میں پاکستانی ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کا شیڈول تیارکر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3ٹی 20میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،پاکستان اور بنگلہ دیش بورڈرز کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ٹی 20میچز20،22اور24جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
یادرہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان 5ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔