عیدالفطر پر سیکیورٹی و ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی، عوام سے تعاون کی اپیل

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عیدالفطر پر سیکیورٹی و ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔
"جنگ " کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، مری جانے والے سیاحوں کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔عوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔