فیصل آباد موٹروے کے قریب اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے کے قریب سڑک پر دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کیس کے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس کے تیسرے ملزم عمر حیات کو منکیرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔مقدمے کے دو ملزمان علی شیر اور فیصل پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
خیال رہےکہ فیصل آبادکے علاقے ساندل بار میں 25 مارچ کی رات کو تین مسلح ڈاکوؤں نے دوران واردات ایک خاتون کو اس کے شوہر کی موجودگی میں مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔۔مقدمہ درج ہونےکے بعد ملزمان کی شناخت ہونے پر پولیس نے دو ملزمان علی شیر اور فیصل کوگرفتارکرلیا تھا جب کہ تیسرا ملزم عمر حیات فرار تھا جو کہ اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے گرفتار دو ملزمان ڈسٹرکٹ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔