سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کو  مبارکباد ،اُمید ہے قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کریں گے:رمضان چھیپا

سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کو  مبارکباد ،اُمید ہے قانون کی ...
سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کو  مبارکباد ،اُمید ہے قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کریں گے:رمضان چھیپا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ممتاز سماجی رہنما محمد رمضان چھیپا نے سپریم کورٹ بار  ایسوی ایشن  کےانتخابات میں نومنتخب صدر کو مبارکباد  دی ہے ۔ 

سربراہ چھیپا فاؤنڈیشن رمضان چھیپا نے کہا کہ میاں رؤف عطاء انتہائی قابل اور تجربہ کار قانوان دان ہیں،  میاں رؤف عطاء کو سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔وکلاء برادری نے رؤف عطاء کی صورت میں بہترین قیادت کا انتخاب کیا ۔اُمید ہے کہ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔سپریم کورٹ بار کے تمام نو منتخب عہدیداران کو بھی  مبارکباد ،آئین و قانون کی بالادستی  کیلئے وکلاء کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ۔سپریم کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداران وکلاء  برادری کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔