اسرائیل ہماری سرزمینوں سے نکل جائے ورنہ اسے قیمت ادا کرنی ہوگی،نعیم قاسم

اسرائیل ہماری سرزمینوں سے نکل جائے ورنہ اسے قیمت ادا کرنی ہوگی،نعیم قاسم
اسرائیل ہماری سرزمینوں سے نکل جائے ورنہ اسے قیمت ادا کرنی ہوگی،نعیم قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کامیابی ہماری ہی ہوگی۔ 

نعیم قاسم نے کہا کہ شہید حسن نصراللّٰہ کا مقصد ہی ان کا مقصد ہے، ایران کا کوئی مفاد نہیں وہ ہمارے اصولی موقف کی تائید کرتا ہے۔ 

نئے حزب اللّٰہ سربراہ نے غزہ کی حمایت جاری رکھنے اور خطے کو اسرائیل سے درپیش مسائل کا بھرپور جواب دینے کا عزم کیا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ہم کئی دنوں، مہینوں اور سالوں تک مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسرائیل ہماری سرزمینوں سے نکل جائے ورنہ اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔ 

نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کو فیصلہ کرنا ہوگا، ہم قابل قبول شرائط کی بنیاد پر جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسرائیل سے کوئی بھی جنگ بندی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔