سرگودھا میں طالبہ سے زیادتی کے الزام میں سب انسپکٹر گرفتار
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا میں طالبہ سے زیادتی کے کیس میں سب انسپکٹر کو گرفتار کرکے معطل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کے خلاف طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے سب انسپکٹر کو گرفتار کرکے معطل کردیا اور محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقدمے میں نامزد سب انسپکٹر کا نجی گارڈ تاحال فرار ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت ہوگئی جب کہ ڈی پی او نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔