تبدیلی سرکار نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، اشرف بھٹی

تبدیلی سرکار نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے مہنگائی کے طوفان سے عوامی کی زندگی اجیرن، معیشت تباہ اور احتساب کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ عوام ظلم و جبر اور مہنگائی سے نجات کے لیئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے کنٹونمنٹ بورڈ سے امیدوار طوری خان کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ 12 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے موجودہ حکومت مریضوں کے لئے وبال جان بن چکی ہے تحریک انصاف نے اپنے دورِ حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد تک اضافہ کیا ہے۔

 حکومت کی عملداری ہر شعبے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ زائد المیعاد ادویات کی فروخت کے علاوہ جعلی دوائیں بھی فروخت ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی ادویات بنانے والے اور میعاد گزر جانے والی ادویات کو ضائع یا واپس نہ کرنے والے بھی سماج دشمن ہیں۔
،جو انسانی جانوں اور صحت کے در پے رہتے ہیں۔