نشتر ہسپتال: مریضوں میں ایڈز منتقلی، معطل وائس چانسلرکی حمایت میں 31 فیکلٹی ممبرز مستعفی

نشتر ہسپتال: مریضوں میں ایڈز منتقلی، معطل وائس چانسلرکی حمایت میں 31 فیکلٹی ...
نشتر ہسپتال: مریضوں میں ایڈز منتقلی، معطل وائس چانسلرکی حمایت میں 31 فیکلٹی ممبرز مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر معطل کی گئی وائس چانسلر کی حمایت میں ہسپتال کے 31 فیکلٹی ممبر زنے اجتماعی استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے معاملے پر نشتر ہسپتال کی وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 ڈاکٹرز معطل کئے گئے تھے، فیکلٹی ممبران نے استعفے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوادیے۔
فیکلٹی ممبرز کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔
خیال رہے کہ نشتر ہسپتال میں ایک ماہ قبل ڈائیلسز سے ایڈز کی منتقلی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر نشتر ہسپتال وائس چانسلر سمیت 5 ڈاکٹرز کو معطل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وائس چانسلر نشتر ہسپتال کو گورنر پنجاب نے ذاتی حیثیت میں کل طلب کر رکھا ہے۔