پی ایف ایم اے (پنجاب) کا اہم اجلاس یکم فروری کوہوگا

پی ایف ایم اے (پنجاب) کا اہم اجلاس یکم فروری کوہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چےئرمین لیاقت علی خان کی صدارت میں بروز جمعرات(یکم فروری ) کو سابق عہدیداران ،ایگزیکٹو باڈی اور پنجاب بھر سے ممبران پر مشتمل ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا ، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے دفتر میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں گندم کی قیمتوں ، ملک میں پڑے گندم کے لاکھوں ٹن فاضل ذخائر اور آنے والی گندم کی نئی فصل کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔اجلاس میں حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مقامی فلور ملنگ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ربیٹ کی مد میں پنجاب حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر فلور ملرز کے روکے ہوئے اربوں روپے کے ریفنڈز کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -