بلیاں بھی ٹی بی پھیلانے لگیں

بلیاں بھی ٹی بی پھیلانے لگیں
بلیاں بھی ٹی بی پھیلانے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دوافراد میں ٹی بی کی تشخیض ہوئی ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں یہ ٹی بی پالتوں بلیوں سے منتقل ہوئی ہے۔ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس قسم کا کوئی کسی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنس کی ترقی کے باعث ٹی بی پر بڑے حد تک قابو پالیا گیا تھا لیکن پالتو بلیوں سے انسانوں میں اس بیماری کی منتقلی کے بعد تحقیق کے لئے پہلو سامنے آتے ہیں۔ مزید یہ کہ بظاہر لگتا ہے کہ یہ وائرس بلیوں میں چوہوں کے ذریعے منتقل ہوا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کا کہنا ہے کہ جانوروں سے یہ بیکٹیریا انسانوں میں سانس کے ذریعے یا جسم پر موجود زخموں کے ذریعے منتقل ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کیسز منظر عام پر آنے کے باوجود اس طرح سے بیکٹیریا کی منتقلی کے امکانات بے حد کم ہیں لیکن اس کے باوجود بہتر ہے کہ پالتو جانوروں سے کھیلتے ہوئے احتیاط سے کام لیا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -