لفٹ میں بظاہر دروازہ بند کرنے کیلئے لگائے گئے اس بٹن کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟

لفٹ میں بظاہر دروازہ بند کرنے کیلئے لگائے گئے اس بٹن کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟
لفٹ میں بظاہر دروازہ بند کرنے کیلئے لگائے گئے اس بٹن کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (نیوز ڈیسک) اکثر لوگ اتنے بے صبرے واقع ہوتے ہیں کہ لفٹ کا درازہ بند ہونے کے لئے چند سیکنڈ صبر انتظار نہیں کرپاتے اور دروازہ بند کرنے کے لئے مخصوص بٹن دبادیتے ہیں، جس کا بظاہر مقصد دروازے کو فوری طور پر بند کرنا ہے، لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ بٹن محض ایک ڈرامہ ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بٹن کو ناکارہ ہوئے تقریباً تین دہائیاں گزرچکی ہیں لیکن لوگ آج بھی اسے باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ دراصل لفٹ کا درازہ بند ہونے کے لئے درکار وقت ایک جیسا رہتا ہے چاہے آپ یہ بٹن دبائیں یا نہ دبائیں۔تو پھر اس کی موجودگی کا کیا مقصد ہے؟ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ یہ بٹن محض لوگوں کے اطمینان کے لئے ابھی تک باقی ہے۔ اکثر لوگ لفٹ میں داخل ہونے کے بعد دروازہ بند ہونے کے لئے چند سیکنڈ کا انتظار نہیں کرپاتے، لیکن جب وہ بٹن دباتے ہیں تو انہیں ایک طرح سے اطمینان ہوجاتا ہے کہ اب دروازہ جلد بند ہو جائے گا، اور پھر چند سیکنڈ میں دروازہ بند ہوجاتا ہے، جو کہ بٹن دبائے بغیر بھی اتنے وقت میں ہی بند ہوتا ہے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ ایک نفسیاتی حربہ ہے جس کے ذریعے لفٹ استعمال کرنے والوں کو یہ تاثر ملتا ہے کہ ان کے پاس کچھ اختیار موجود ہے۔ اگر انہیں چند سیکنڈ کے لئے دروازہ بند ہونے کا انتظار کرنا پڑے تو ان میں بے تابی کی کیفیت پیدا ہونے لگتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ پریشانی اور ذہنی دباؤ محسوس کرتے ہیں۔
لفٹ

مزید :

علاقائی -