جویریہ عباسی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی باکمال اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی 52 ویں سالگرہ منائی۔
اداکارہ نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ پہلی مرتبہ انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنی شادی کی سالگرہ منائی۔جویریہ عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پراپنی سالگرہ کی کئی تصاویر اپلوڈ کی ہیں۔
جویریہ عباسی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سیاہ رنگ کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔اداکارہ نے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’برتھ ڈے پارٹی۔‘
جویریہ عباسی نے اپنی اس پوسٹ میں دوستوں، خاندان اور چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کو سالگرہ کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے اس سال ہی دوسری شادی کی ہے۔اداکارہ نے رواں سال جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ان کا 3 ماہ قبل عدیل حیدر کے ہمراہ منگنی کے ساتھ ساتھ نکاح بھی ہوا ہے۔