"میری تو آج بھی پاکٹ منی لگی ہوئی ہے، مجھے دیکھ کر لوگ جیلس ہوتے ہیں"کیپٹن (ر)صفدر کا ایسا انکشاف کہ سن کر شرکاء بھی ہنس پڑے

"میری تو آج بھی پاکٹ منی لگی ہوئی ہے، مجھے دیکھ کر لوگ جیلس ہوتے ہیں"کیپٹن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ویڈیو وائر ل ہو رہی ہے جس میں پہلی مرتبہ انہوں نے اپنی آمدنی سے متعلق انکشافات کیئے جسے سن کر وہاں موجود افراد کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بتایاکہ میاں شریف نے مجھے گھر بنا کر دیا، میرے لیے گاڑی خریدی، ان کی طرف سے میری پاکٹ منی آج بھی لگی ہوئی ہے کسی مل میں ، وہ اکٹھی ہوتی رہتی ہے ۔ ایک شخص نے کہا کہ پھر تو آپ گھر جمائی ہو گئے ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جواب دیا کہ میں تو علامت ہی وہی ہوں ، مجھے تو لوگ دیکھ کر جیلس ہو رہے ہیں کہ ہم کیوں نہیں ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بات سن کر وہاں موجود تمام افراد کی ہنسی چھوٹ گئی ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -