وکیل شعیب شاہین کہاں ہیں وہ بتائیں گے سہولیات ملی ہیں یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولیات کی درخواست پر ریمارکس

وکیل شعیب شاہین کہاں ہیں وہ بتائیں گے سہولیات ملی ہیں یا نہیں؟اسلام آباد ...
وکیل شعیب شاہین کہاں ہیں وہ بتائیں گے سہولیات ملی ہیں یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولیات کی درخواست پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہترسہولیات  فراہم کرنے کی درخواست پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ   اڈیالہ جیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے تحت تمام سہولیات دی گئی ہیں،گزشتہ روز وکلا اور فیملی نے ملاقات کی، تمام سہولیات فراہم کردی ہیں، عدالت نے کہا کہ وکیل شعیب شاہین کہاں ہیں وہ بتائیں گے سہولیات ملی ہیں یا نہیں،عدالت نے شعیب شاہین کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب طاہر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات عبدالرؤف  اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت  پیش ہوئے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل خالد محمود بھی عدالت پیش ہوئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ   اڈیالہ جیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے تحت تمام سہولیات دی گئی ہیں،ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہو گئی ہیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ  جیل نے کہاکہ گزشتہ روز وکلا اور فیملی نے ملاقات کی، تمام سہولیات فراہم کردی ہیں،عدالت نے کہا کہ وکیل شعیب شاہین کہاں ہیں وہ بتائیں گے سہولیات ملی ہیں یا نہیں،عدالت نے شعیب شاہین کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔