چائنا کٹنگ کیس ،منہاج قاضی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارچ منہاج قاضی کے شریک ملزموں کی درخواست ضمانت کھ سماعت12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے اور عوام سے بتیس کروڑ فراڈ کے معاملے پر نیب ریفرنس میں ملوث ایم کیوایم مرکز کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی کے شریک ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزمان میں منہاج قاضی کے علاوہ شعیب نعیم، سہیل الیاس و دیگر شامل ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں نے پلی بارگینگ کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے۔ ملزموں کی پلی بارگگینگ پر فیصلہ نہیں ہوا۔ ملزموں کے خلاف زمینوں پر قبضہ, چائنا کٹنگ اور شہریوں سے فراڈ کا ریفرنس درج ہے۔ ملزمان پر شہریوں کے ساتھ بتیس کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے بنگلوز کی اسکیم متعارف کراِئی لیکن الاٹیز کو قبضہ نہ دیا۔ نیب کی جانب سے درخواست پر جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دے دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔