پلڈاٹ کا  2020ء میں جمہوریت کی کاکردگی پر مکالمے کا انعقاد


لاہور(خصوصی رپورٹ)پلڈاٹ کے زیر اہتمام مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں  2020 میں جمہوریت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 2020 میں جمہوریت کا معیاروہ نہیں تھاجو ہونا چاہیے، بڑھتی ہو ئی سیاسی پولرائزیشن سے نمٹنے اور جمہوری حکمرانی کو بہتر بنانے کیلئے سیاسی کھیل کے قواعد طے کرنے کیلئے آئین کو اصول رہنمائی ہونا چاہیے۔ پِلڈاٹ ورچوئل فورم میں شرکا نے  بنیادی طورپر اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی کہ  2020 میں پاکستان میں جمہوری طرز حکمرانی اور جمہوریت کے معیار کو کس طرح متاثر کیا ہے؟ جس کو پلڈاٹ کے سوشل میڈیا صفحات پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔مکالمے میں سابق سینیٹر جاوید جبار  ،تجزیہ کار سید طلعت حسین، پلڈاٹ صدر احمد بلال محبوب اور پلڈا ٹ کی جوائنٹ سیکریٹری  آسیہ ریاض نے شرکت کی۔
مکالمہ