آرٹیکل 370 پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کا موقف  نہیں بدلے گا، چین

  بیجنگ (آن لائن)  چین  نے کہا  ہے کہ آرٹیکل 370 پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ لداخ پر چینی موقف کو متاثر نہیں کرے گا۔  ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے  اپنے بیان میں کہا  ہے کہ بھارت چین سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ سے چین کا رہا ہے۔ بیان میں کہا  گیا ہے  کہ چین نے کبھی بھی بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے نام نہاد مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے  ن کہا کہ چین بھارت سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ سے چین کا رہا ہے اور رہے گا۔    

چین