بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے پارٹنر کے بیٹے نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت لے لی


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے پچاس فیصد حصہ دار کے بیٹے کی 8دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا ۔ مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف نے عبدالعلیم بھٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے موقف کے مطابق اس کے والد منیر احمد بھٹی نے 2013ء میں وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد لاہور میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کا کیمپس کا آغاز کیا اور اس میں ان کے 50فیصد حصص تھے ، نیب نے اس کے والد کو عبوری ضمانت پر ہونے کے باوجود انہیں گرفتار کر لیا ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس سے کوئی تنخواہ یا کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا اس کے باوجود شامل تفتیش ہو رہا ہے ، لیکن خدشہ ہے کہ نیب دوران تفتیش درخواست گزار کو گرفتار کر لے گا اس لئے اس کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔
ضمانت منظور