تھانیدار کا بھائی آپے سے باہر ، غریب خواتین کو برہنہ کردیا

تھانیدار کا بھائی آپے سے باہر ، غریب خواتین کو برہنہ کردیا
تھانیدار کا بھائی آپے سے باہر ، غریب خواتین کو برہنہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)کامونکی کے  بگڑے چودھریوں نے غریب خاندان کے گھر میں داخل ہوکر پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔ ملزمان نے خواتین کے کپڑے پھاڑ کر انہیں برہنہ کردیا اور صحن میں کھڑا کرکے قہقہے لگاتے رہے۔

تفصیلات  کے مطابق نواحی گاﺅں لکھیا میں محنت کش انصاری خاندان کا امجد پرویز موٹرسائیکل رکشہ چلاتا ہے اور ارائیں خاندان کے تھانیدار کا بھائی مشتاق احمد بھی رکشہ چلاتا ہے۔ آرائیں خاندان نے انصاری خاندان پر پابندی لگارکھی ہے کہ پہلے مشتاق آرائیں کا رکشہ چلے گااس کے بعد باری آئے گی اور جب تک مشتاق آرائیں سٹاپ پر موجود رہے گا۔ انصاری خاندان کا کوئی فرد وہاں رکشہ نہیں لاسکتا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  محنت کش خاندان کے امجد پرویز نے بتایا کہ وہ کئی سال سے چودھریوں کا ظلم و ستم برداشت کرتے رہے ہیں۔ ہفتہ کی شام مشتاق آرائیں اس کے رکشہ میں بیٹھی سواریوں کو زبردستی اتارکر اپنے رکشہ میں بٹھا کر لے گیا اور گزشتہ صبح دوبارہ اس نے اسے مارا اور اسلحہ لے کر گاﺅں میں دہشت پھیلاتے ہوئے چودھری خاندان کے 16 افراد انصاری خاندان کے گھر میں داخل ہوگیا اور رکشہ ڈرائیور امجد پرویز کی والدہ رضیہ بی بی اور بہن و بھاوج سمیت دیگر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کرکے صحن میں کھڑا کردیا۔ امجد پرویز، ناصر اور شہباز کو بھی زبردست تشدد کا نشانہ بنایا۔ گاﺅں کے لوگ ظلم ہوتا دیکھتے رہے لیکن کسی کی بھی جرأت نہیں کہ وہ ملزمان کو خواتین کی بے حرمتی سے منع کرسکے۔ گاﺅں کے کچھ لوگوں نے وقوعہ کی اطلاع میڈیا کو کردی۔ جس پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خواتین کپڑے تبدیل کرواکر ان کے پھٹے کپڑے قبضہ میں لے لئے۔ اس دوران مبینہ ملزم اطمینان سے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اس بارے معلوم ہوا کہ ملزمان کا ایک بھائی عدنان پولیس میں تھانیدار ہے اور وزیرآباد تھانہ میں تعینات ہے اور مبینہ طور پر پولیس اس کی وجہ سے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔ ملزمان نے بھی عاطف اور دانش نامی افراد کے میڈیکولیگل حاصل کرلئے ہیں۔ متعلقہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں کے زخم خود ساختہ معلوم ہوتے ہیں۔

تھانہ صدر پولیس کے تفتیشی افسر اے ایس آئی محمد مشتاق نے بتایا کہ شام تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا اور نہ ہی مقدمہ درج ہے۔ تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر اتوار کی وجہ سے گھر گئے ہوئے ہیں ، وہ واپس آئیں گے تو مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

مزید :

جرم و انصاف -