فضل الرحمان سے مقابلہ ، مسرت شاہین ’پاس‘ ہو گئیں

فضل الرحمان سے مقابلہ ، مسرت شاہین ’پاس‘ ہو گئیں
فضل الرحمان سے مقابلہ ، مسرت شاہین ’پاس‘ ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ریٹرننگ آفیسر نے جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں مساوات پارٹی کی سربراہ اداکارہ مسرت شاہین کے کاغذات نامزدگی اعتراضات دور ہو نے پر منظور کر لیے ہیں ۔ ریٹرننگ آفیسر نے مسرت شاہین کو ایک سورت سنانے کو کہا تو انہوںنے دو سنا دیں۔مسرت شاہین نے حلقہ این اے 124پر مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں لڑنے کے لیے کا غذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔کا غذات نامزدگی میں پیشہ ،ذرائع آمدن ،تعلیمی قابلیت اور پراپرٹی ٹیکس کے خانے خالی ہو نے پر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات پر اعتراض لگا کر واپس کردیے تھے ۔مسرت شاہین نے کا غذات نامزدگی دوبارہ جمع کرائے تو ریٹرننگ آفیسر نے آرٹیکل 62،63کے تحت ان سے آیت الکرسی اور سورة کوثر سنائی ۔کا غذات منظور ہو نے پر مسرت شاہین کی آنکھیں نم ہو گئیں۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو مسرت شاہین کا کہنا تھا کہ انہیں پوری دنیا سے لوگ فون کر کے مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈئی آئی خان کی عوام کو بربادی اور بم دھماکوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -