انوکھی دکا ن جہاں خرید و فروخت کےلئے پیسوں کی ضرور ت نہیں

انوکھی دکا ن جہاں خرید و فروخت کےلئے پیسوں کی ضرور ت نہیں
انوکھی دکا ن جہاں خرید و فروخت کےلئے پیسوں کی ضرور ت نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر اودے پور میں ایک ایسی منفرد دکان کا افتتاح کردیا گیا ہے کہ جہاں خریداری کیلئے رقم کی ضرورت نہیں۔ منیش جین نامی کاروباری شخصیت کی اس دکان کا نام ”دریا دل دکان“ ہے اور یہاں لوگ رقم کی بجائے ایسی اشیاءلے کر آتے ہیں جو اچھی اور قابل استعمال حالت میں ہوں اور ان کے بدلے میں اپنی ضرورت کی اشیاءلے جاتے ہیں۔ دکان کا مقصد رقم کے بغیر اشیاءکے تبادلے کو فروغ دینا ہے اور روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے علاوہ لوگوں میں بھائی چارہ اور قریبی تعلقات بڑھانا بھی اس کا بنیادی مقصد ہے۔ دکان میں ابتک بے شمار اشیاءکا تبادلہ ہوچکا ہے اور یہاں کپڑوں، جوتوں، کھلونوں سے لے کر فرنیچر تک ہر شے دستیاب ہے۔ مقامی لوگوں نے اس منفرد کاروباری نظریے کو بہت پسند کیا ہے۔ سوناکشی نامی خاتون نے بتایا کہ یہ دکان تو بہت ہی اچھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر میں بہت سی ایسی اشیاءہوتی ہیں کہ جن کی ہم ضرورت محسوس نہیں کرتے اور اگر ان کے بدلے ہم ضرورت کی اشیاءگھر لاسکیں تو اس سے اچھی بات کیا ہوسکتی ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں دریا دل دکان کا رخ کررہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -