کیا لڑکی بالغ ہوکر بچپن کے نکاح سے منحرف ہوسکتی ہے ؟ عدالت نے دلائل طلب کرلئے

کیا لڑکی بالغ ہوکر بچپن کے نکاح سے منحرف ہوسکتی ہے ؟ عدالت نے دلائل طلب کرلئے
کیا لڑکی بالغ ہوکر بچپن کے نکاح سے منحرف ہوسکتی ہے ؟ عدالت نے دلائل طلب کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)فیملی سول جج کی عدالت میں تکذیب نکاح کے دعوے میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ سرپرست اگر بچپن میں بچی کا نکاح لڑکے سے کرتا ہے اس کی رخصتی نہ ہوئی ہو توکیا ایسی صورت میں لڑکی بالغ ہو کر اس نکاح کی منسوخی کے لئے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے یا نہیں؟فیملی سول جج کی عدالت میں مسلم ٹاﺅن کی ایک لڑکی دلشاد بیگم نے بچپن کے نکاح کو چیلنج کردیاہے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ بچپن نے اس کے سرپرست (یعنی ولی )نے اس کی ناسمجھی میں اس کا نکاح کزن پرویز کے ساتھ کردیا ،اس کی ابھی رخصتی نہیں ہوئی لیکن والدہ اس کی رخصتی اگلے سال کرنے والے ہیں وہ لڑکے پرویز جو اس کا کزن ہے اس کو پسند نہیں کرتی اور نہ بچپن میں اس کو سمجھ تھی کہ وہ ہاں کرے یا نہ کرے ،اب وہ بالغ ہو چکی ہے اس کو اپنے اچھے برے کا علم ہے جہاں اس کی رخصتی کی جا رہی ہے نہ لڑکا کماتا ہے اور نہ اس کے گھر والے ٹھیک ہیں ،اس کے نکاح کو خارج کیا جائے۔عدالت میں مذکورہ بالاقانونی نکتہ اٹھائے جانے پرفریقین کے وکلا ءکو بحث کے لئے 26دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

لاہور -