حسن نواز کے بعد حسین نواز بھی برطانیہ چلے گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز بھی برطانیہ چلے گئے۔
جیو نیوز کے مطابق چند روز قبل دوحہ اور پھر برطانیہ کے دورے سے واپس آنے والے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نجی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے ۔حسن نواز پہلے ہی برطانیہ جا چکے ہیں تاہم رات گئے حسین نوازاسلام آبادسے فلائٹ نمبر ای کے615کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز پہلے ہی برطانیہ جا چکے ہیں۔واضح رہےہ وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کےلئے وطن آئے ہوئے تھے۔
حسین نواز اسی دوران پہلے دوحہ اور پھر لندن بھی ہو کر آچکے ہیں، تاہم اب وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد پھر لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔