دنیا کا وہ ملک جس کے پاس تیل کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں، وہاں بسنے والی خواتین غربت کے باعث اپنے جسم کا یہ اہم ترین حصہ فروخت کرنے پر مجبور ہو گئیں، کونسا ملک ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد دُکھ ہو گا

دنیا کا وہ ملک جس کے پاس تیل کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں، وہاں بسنے والی خواتین ...
دنیا کا وہ ملک جس کے پاس تیل کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں، وہاں بسنے والی خواتین غربت کے باعث اپنے جسم کا یہ اہم ترین حصہ فروخت کرنے پر مجبور ہو گئیں، کونسا ملک ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد دُکھ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی دولت سے مالامال ملکوں میں روپے پیسے کی ریل پیل ہوتی ہے اور شہریوں کا معیار زندگی بہترین ہوتا ہے لیکن ایک ملک ایسا ہے جس کے پاس سب سے زیادہ تیل کے ذخائر ہیں لیکن اس میں بسنے والی خواتین غربت کے باعث اپنے جسم کا انتہائی ہم حصہ فروخت کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ملک وینزویلا ہے جہاں خواتین پیٹ کا ایندھن بھرنے کے لیے اپنے بال کاٹ کر فروخت کر رہی ہیں جو کسی بھی خاتون کے لیے عزیزازجان ہوتے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق وینزویلا اس وقت بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے باعث اس کے شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی اور علاج کا حصول بے حد مشکل ہو گیا ہے۔ کرس میری گونزیلز نامی خاتون اپنے بال چار باراور اپنی 14سالہ بیٹی کے دو بار فروخت کر چکی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ”بال کٹوا کر فروخت کرنے کا فیصلہ میرے لیے بہت کٹھن تھا لیکن اپنے خاندان کی بھوک مٹانے کے لیے مجھے یہ کام کرنا پڑا۔ شاید میرے نصیب میں یہی لکھا تھا۔“ رپورٹ کے مطابق بالوں کی قیمت ان کی صحت اور لمبائی کے تناسب سے مختلف ہوتی ہے۔

تاہم اوسطاً ایک خاتون کے بال لگ بھگ 21ڈالر (تقریباً 2100روپے) میں فروخت ہوتے ہیں۔ یہ رقم ایک ایسے ملک کے باسیوں کے لیے بہت ہے جہاں شہریوں کی اوسط ماہانہ آمدنی صرف 6ڈالر(تقریباً 600روپے) ہے۔ ان خواتین کے فروخت کیے گئے بال وگیں بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ وینزویلا کی اکثر خواتین بال فروخت کرنے کے لیے پاناما اور کولمبیا کا رخ کرتی ہیں کیونکہ وہاں انہیں قدرے زیادہ قیمت ملتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -