این اے 118 کے فیصلے پر جج پر تنقید، پی ٹی آئی رہنماءحامد زمان کو نوٹس جاری

این اے 118 کے فیصلے پر جج پر تنقید، پی ٹی آئی رہنماءحامد زمان کو نوٹس جاری
این اے 118 کے فیصلے پر جج پر تنقید، پی ٹی آئی رہنماءحامد زمان کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 کے فیصلے کے بعد جج پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنماءحامد زمان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی کو عدالت کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالتی فیصلے پر تو تنقید کی جا سکتی ہے لیکن کسی جج کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 118 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار حامد زمان کی درخواست خارج کرتے ہوئے فیصلہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کے حق میں دیا تھا جس پر حامد زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں جج کی تبدیلی پر تحفظات تھے اور ایسا لگ رہا ہے کہ فیصلہ کہیں اور سے لکھ کر آیا ہے۔