سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ 2 ہزار کی حد عبور کر لی  

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ 2 ہزار کی حد عبور کر لی  
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ 2 ہزار کی حد عبور کر لی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ،سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں847 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار250 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن سٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ کی حد کو چھو لیا تھا۔