آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن  کے قیام کیخلاف کیس میں  ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت ملتو ی 

آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن  کے قیام کیخلاف کیس میں  ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی ...
آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن  کے قیام کیخلاف کیس میں  ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت ملتو ی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن  کے قیام کیخلاف کیس میں  ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت ملتو ی کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن کے قیام کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربرہی میں 6رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی،ایڈیشنل اٹارنی عامر رحمان نے استدعا کی کہ عدالت مختصر تاریخ دے دے،سوال یہ ہے حکومت آڈیوز کی انکوائری چاہتی ہے یا نہیں؟ معاملہ کابینہ میں جانا تھا، امن عامہ صورتحال کے باعث نہ ہو سکا، وقت دے دیں، معاملہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کردیا جائے گا، آڈیو لیکس کمیشن پر کابینہ کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔

 وکیل بانی پی ٹی آئی بابراعوان نے کہاکہ آڈیوز کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اٹارنی جنرل آفس کو حکومت سے ہدایات لے لینے دیں، پھر دیکھتے ہیں۔