حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں:طلال چودھری

حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں:طلال چودھری
حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں:طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں لیکن مجبور کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی ہے، ہم سیاسی حکومت ہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے ہیں، یہ آخری وارننگ ہے۔
طلال چودھری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ نکلے ہوئے ہیں، علی امین کے بھی وارنٹ نکلے تھے، حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں دیکھ رہی ہے کہ کون سا اشتہاری کہاں چھپا ہوا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو اتحادی نہیں بھی تھے ان کو ٹیبل پر بٹھایا تھا، پی ٹی آئی مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھ بیٹھی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسائل پر بات ہوسکتی ہے لیکن این آر او پر نہیں، ہم بلاول بھٹو زرداری کی بات غور سے سنتے ہیں ان کی نشاندہی اہم ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -