مذاکرات سے سیاسی ومعاشی مسائل حل ہونگے، علی حیدر گیلانی

مذاکرات سے سیاسی ومعاشی مسائل حل ہونگے، علی حیدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی کا مذاکرات کی میز پر آنا جمہوریت کیلئے”نیک شگون“ ہے، پیپلز پارٹی مذاکرات کی کامیابی کیلئے خلو ص نیت سے دعا گو ہے،پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے پرہی بات ہوگی، مذاکرات کی کامیابی معاشی بحران کے خاتمے کی بنیاد چابت (بقیہ نمبر68صفحہ6پر)

ہوگی، حکومت پور شیئر نگ معاہدے کی پاسدرای یقینی بنانا ہوگی، پیپلز پارٹی نے سیاست قربان قربان کر کے،لک”ڈیفالٹ“ ہونے سے بچایا،  بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی نے زبانی جمع خر چ کی بجائے عملی اقداما ت اٹھائے، مہنگائی میں کمی کے لئے عملی اقداما ت کئے جائیں،پیپلز پارٹی قوم کی تر جمانی کا فر یضہ انجام دے رہی ہے، ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی رکن پنجاب اسمبلی، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب  کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ قومی صو بائی اسمبلیوں میں عددی برتری کی بنیاد پر کسی جماعت کو عوامی خواہشات کا سودا کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، لیگی حکومت اورپی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی کامیابی سے پارٹی کو کوئی پریشانی نہیں، پیپلز پارٹی روعز اول سے ہی سیاسی قوتیں کے مابین مزاکرات کی با ت کرتئی چلی آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اورجمہوری استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ بارہ سال سے کے پی کے میں قائم پی ٹی آئی کی حکومت امن و امان کے قیام، عوام کے بنیادی مسائل کم کر نے میں بری طرح ناکام رہی ہے،کے پی کے حکومت کی ناکامی کے منفی اثرات آج نہ صرف کے پی کے بلکہ پورا پاکستان بھگت رہا ہے۔