وکیل سے بدتمیزی، دھاوا،ڈسٹرکٹ بار کا احتجاجی مظاہرہ

      وکیل سے بدتمیزی، دھاوا،ڈسٹرکٹ بار کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)پولیس تھانہ دانیوال کے ایس ایچ او مظہر فرید کا نفری کے ہمراہ وکیل کے گھر میں زبردستی گھس کر چادر دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کرنے اور ایک وکیل کے دفتر پر قبضہ کروانے اور مقدمہ درج کرنے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے مکمل ہڑتال کرکے بیریل لگا کر پولیس کے احاطہ عدالت میں داخلے(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 پر پابندی لگائے رکھی۔ بار کے وکلا کی بڑی تعداد آج سارا دن عدالت کے مین گیٹ پر بیریل لگا کر بطور احتجاج کھڑے رہے شدید نعرہ بازی اور احتجاج کیا گیا وکلا کے احتجاج سے تمام عدالتی کام ٹھپ رہا۔ وکلا کے احتجاج میں سنئیر وکلا احتشام الحق صدیقی، محمد شعبان ایڈووکیٹ، شہزاد انجم مترو ایڈووکیٹ، عاصم جان ایڈووکیٹ، شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ، ملک اختر ندیم ایڈووکیٹ، انیس الرحمان ایڈووکیٹ، چوہدری شکیل آرائیں ایڈووکیٹ، ریحان ملک ایڈووکیٹ، شیخ محمد عثمان ایڈووکیٹ، وقار لنگاہ ایڈووکیٹ، میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ، رائے عامر کھرل ایڈووکیٹ، محمد حیات بہلم ایڈووکیٹ، خضرحیات تارڑ ایڈووکیٹ، محمد فیاض لکھویرا ایڈووکیٹ، ناصر جاوید وصلی ایڈووکیٹ، محمد احسن ایڈووکیٹ، مس ثمر فاطمہ ایڈووکیٹ، مس بشری پروین ایڈووکیٹ، مس مریم عاشق ایڈووکیٹ، ہمایوں گوجر ایڈووکیٹ، شیخ علی بابا ایڈووکیٹ، ابرار بھارا ایڈووکیٹ، پروفیسر زاہد خان ایڈووکیٹ اور دیگر نے احتجاج اور نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایس ایچ او مظہر فرید گوندل کے تبادلے اور اسکو قرار واقعی سزا دینے تک احتجاج و ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا اور اسکو مزید وسیع کرتے ہوئے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بار کونسل تک کردیا جائیگا۔