سپین : ہوٹل میں دھماکہ،77افراد زخمی
ویلز مالا گا(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے شہر ویلز مالا گا کے ایک ہوٹل میں دھمکے کے نتیجے میں 77افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلز مالا گا کے ایک معروف ہوٹل میں دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں ایک فیسٹیول جاری تھا۔ سلنڈر پھٹنے سے ہونے والا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں عمارت کا بڑا حصہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔دھماکے کے بعد فیسٹیول میں بھگدڑ بھی مچ گئی۔ دھماکے کے زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔