بھارت نے پاکستان کا ” جاسوس“ پکڑ لیا، ایسا پیغام برآمد کہ مودی سرکار کی نیندیں اڑ گئیں

بھارت نے پاکستان کا ” جاسوس“ پکڑ لیا، ایسا پیغام برآمد کہ مودی سرکار کی ...
بھارت نے پاکستان کا ” جاسوس“ پکڑ لیا، ایسا پیغام برآمد کہ مودی سرکار کی نیندیں اڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹھانکوٹ (نیوز ڈیسک) بھارت نے کبوتر سیریز کی اگلی قسط ریلیز کردی اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک اور پاکستانی کبوتر پکڑ لیا ہے جس سے وزیر اعظم مودی کے نام دھمکی آمیز خط برآمد ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھانکوٹ کے قریب بامیال سیکٹر پر سمبال چوکی پر ڈیوٹی پر موجود بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اہلکاروں نے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کے پاس سے اردو زبان میں لکھا گیا ایک دھمکی آمیز خط برآمد ہوا ہے۔

بھارتی گاﺅں کے رہائشی نے سرحد پار سے آنے والا کبوتر پکڑ لیا:بھارتی میڈیا

دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے کبوتر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ کبوتر سے برآمد ہونے والے خط میں اردو زبان میں لکھا گیا ہے کہ ”مودی سن لے، پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کیلئے تیار ہے۔ کشمیر پر ظلم کا بدلہ لیا جائے گا، یہ 71 والا پاکستان نہیں ہے: لشکر طیبہ “۔

پاکستان سے جنگ کی تو۔۔۔ بھارت میں مودی کو وارننگ کی تحریر والے کئی غبارے ”گرفتار“
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بھی بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں پولیس نے نریندر مودی کو وارننگ کی تحریر والے کئی غبارے پکڑے تھے جن پر درج تھا ” مودی سن لے ، ایوبی کی تلواریں ہمارے پاس ہیں“۔